0
Friday 19 Feb 2021 06:59

چین نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی شراکت داری میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

چین نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی شراکت داری میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ تجارت کے کئی دوسرے شعبوں اور تجارتی سرگرمیوں کیطرح چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ یورپی یونین کا سب سے بڑا تجاری شراکت دار بن گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2020 میں امریکہ کو چین نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی شراکت داری میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ضمن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ سال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثرہوئی اور تجارت میں بے پناہ کمی دیکھی گئی لیکن چین ان منفی اثرات سے محفوظ رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق چین اور یورپی یونین کے درمیان گزشتہ سال 709 ارب ڈالرز کی تجارت ہوئی جب کہ 2020 میں امریکی تجارت 671 ارب ڈالر رہی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 2020 میں چین واحد عالمی معیشت تھا جہاں معاشی نمو دیکھی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق چین اور یورپی یونین کے درمیان گزشتہ سال 709 ارب ڈالرز کی تجارت ہوئی جب کہ 2020 میں امریکی تجارت 671 ارب ڈالر رہی۔
خبر کا کوڈ : 917079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش