0
Saturday 20 Feb 2021 02:13

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 51 وزیر آباد میں بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 51 وزیر آباد میں بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے آر او کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق واقعے پر ایکشن لیا جائے، آر او بیلٹ پیپرز والے بیگز کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے۔ واضح رہے کہ آج مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں الیکشن کمیشن کا ووٹوں سے بھرا تھیلا دیکھا جا سکتا ہے۔

لیگی کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے جعلی ووٹوں سے بھرا تھیلا پکڑا، ایک ویڈیو میں جعلی ووٹوں کا تھیلا گاڑی رکھا ہوا ہے اور ایک شخص ساتھ بیٹھا ہے، جس سے کارکن پوچھ رہے ہیں کہ آپ اس کو کہاں لے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف ایک ہی فوٹیج کے دو دعوے دار سامنے آئے ہیں، یہی ویڈیو فوٹیج پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹویٹ کرکے کہا کہ نون لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں بھرا تھیلا لے کر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل مریم نواز نے ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ نون لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ نے سیل ٹوٹے بیگ پکڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش