0
Saturday 20 Feb 2021 17:15

آصف زرداری کا نواز شریف کو ٹیلی فون

آصف زرداری کا نواز شریف کو ٹیلی فون
اسلام ٹائمز۔ آصف علی زرداری نے نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کی بھی بات کروائی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینٹ الیکشن ،سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے سینٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی میاں نواز شریف سے بات کروائی، جبکہ نواز شریف نے سینٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 917378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش