0
Monday 22 Feb 2021 17:30

جنگ، جیو حملہ کیس، گرفتار 13 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

جنگ، جیو حملہ کیس، گرفتار 13 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیس میں گرفتار 13 ملزمان کو 7 مارچ تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیس کی سماعت پر پولیس نے گرفتار 13 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 7 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ملزمان کیخلاف میٹھا در تھانے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، مقدمے میں دھمکیاں دینے، املاک کو نقصان پہنچانے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق گزشتہ روز جیو نیوز کے دفتر کے باہر مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی تھی، مظاہرین کو اشتعال دلانے والا نامزد ملزم مشتاق سرکی مفرور ہے۔
خبر کا کوڈ : 917746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش