0
Saturday 27 Feb 2021 13:34

حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو

حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، ارکان اسمبلی کے پاس آج موقع ہے۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام کو نالائق حکومت سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختون خوا کو نام دے کر عوام کو شناخت دی، پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ حفیظ شیخ کو کامیاب کراتے ہیں تو آپ آئی ایم ایف کا ساتھ دے رہے ہیں، آج ہم معاشی ترقی میں افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے فیصلے عوام کریں، ہم اس حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہو گا، جس کے لیے عوام تیاری کریں، ہر شہر اور گلی سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے امجد آفریدی اور سینیٹر شمیم آفریدی کو خوش آمدید کہا۔
خبر کا کوڈ : 918633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش