1
0
Saturday 27 Feb 2021 18:26

لاہور، ڈولفن، پیرو، کیو آر ایف، کے بعد ’’ابابیل فورس‘‘ میدان میں آگئی

لاہور، ڈولفن، پیرو، کیو آر ایف، کے بعد ’’ابابیل فورس‘‘ میدان میں آگئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے ابابیلوں کا دستہ تیار کر لیا گیا۔ اکیاون اہلکار ہاٹ سپاٹس پر رسپانڈ کریں گے۔ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر پولیس میں ایک نئی فورس متعارف کرائی گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے پولیس حکام نے ریپیڈ بیسڈ فورس تشکیل دی ہے، جو موٹر سائیکلوں پر شہریوں کی رکھوالی کرے گی۔ رسپانس فورس میں سے اکیاون اہلکاروں کو منتخب کیا گیا ہے، جو شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ڈکلییر کئے گئے ہیں۔ جہاں ابابیل سکواڈ ترجیحی بنیادوں پر پٹرولنگ کریگا۔ اس فورس کا افتتاح سی سی پی او لاہور غلام محمود دوگر نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ اس فورس کے آنے سے جرائم میں کمی آئے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، کیو آر ایف سمیت دیگر فورسز بھی کام کر رہی ہیں مگر شہر میں جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد خالد شاہ
Pakistan
پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے ہم کحچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ بھی اچھی فورس ہ،ے اللہ پاک اس فورس کو ایمانداری سے کام کرنے کی توفیق دے آمین۔ میں خود ٹائیگر فورس میں شجاع آباد سے ہوں، میں ملک پاکستان اور عریب عوام کی 11 مہینے سے دل و جان سے خدمت کر رہا ہوں۔ اپنی اپنی جیب سے 60 ہزار روپے لگا چکا ہوں۔ موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈال کر ورک پر جاتا ہوں۔ میں عمران خان صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے بارے میں بھی سوچیں، میں نے 60 ہزار روپے جمع ایسے کیا تھا، کٹا اور گائے بیچی تھی، وہ بھی بیچ کر پاکستان کی حدمت میں لگا دی، میں ابھی تک بے روگار ہوں۔
موبال نمبر 03067332771
ہماری پیشکش