0
Tuesday 2 Mar 2021 21:09

اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا تقدس تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا تقدس تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنے والے ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے مار رہے ہیں، انہوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا تقدس تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نون لیگ اور کرپٹ ظل سبحانی نے یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کے منصب سے ہٹوایا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ یہ لوگ آج یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے در در خاک چھان رہے ہیں، عمران خان کو ناتجربہ کار سیاستدان کہنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کپتان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بےبس نظر آتے ہیں، وزیراعظم پیسوں سے ضمیروں کی خریداری جیسی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش