0
Wednesday 3 Mar 2021 01:27

سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، 274 اہلکار اسمبلی کے اندر اور اطراف میں خدمات سر انجام دینگے۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سینیٹ انتخابات کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ایس ایس آپریشنز یاسر آفریدی کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور پولیس کے کم و بیش 274 اہلکار اور افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، شہر میں موبائل اور رائیڈرز اسکواڈ کی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کی خاطر حساس اور اہم مقامات، سرکاری املاک و دفاتر کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی کی خاطر لیڈیز پولیس بھی خدمات انجام دیں گی۔ سکیورٹی پلان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام سکیورٹی انتظامات کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹر کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 919313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش