0
Wednesday 3 Mar 2021 19:45

سینیٹ انتخابات، سندھ سے پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب

سینیٹ انتخابات، سندھ سے پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں۔ سندھ اسمبلی  سے  سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات میں سندھ اسمبلی کے 168 میں سے167 اراکین نےحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سید عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 167 میں سے 4 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں۔ اب تک کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق  پلوشہ خان نے سندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کئے جبکہ  متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب بھی 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی شیری رحمان، جام مہتاب، فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک 61 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ فاروق ایچ نائیک کو ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر 5 ووٹ زائد ملے۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے کریم خواجہ نے 43، تحریک لبیک کا یشاء اللہ نے 3 ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جنرل نشست پر ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری کامیاب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش