0
Thursday 4 Mar 2021 09:49

اپوزیشن کی کامیابی کو یزیدی قوت کی کامیابی سے تشبیہ قابل مذمت ہے، پرویز رشید

اپوزیشن کی کامیابی کو یزیدی قوت کی کامیابی سے تشبیہ قابل مذمت ہے، پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ نون پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن کی کامیابی کو یزیدی قوت کی کامیابی سے تشبیہ قابل مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایسی جاہلانہ تشریح جمہوری اصولوں سے ناآشنا اور شکست کے صدمے سے ہوش کھونے والا ہی کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن شفافیت یقینی بنانے میں ناکام رہا۔ جمہوریت کے علم برداروں نے جمہوری قدروں کو روندا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش