0
Thursday 4 Mar 2021 23:32

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، شوکت یوسفزئی

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کی کامیابی پر کتنا پیسہ لگایا گیا ہوگا، جمہوریت ووٹوں کی خرید و فروخت کا نام نہیں، ان حالات میں وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ دلیرانہ اقدام ہے، عمران خان اعتماد کا ووٹ بھاری اکثریت سے لیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت انتشار کی سایست کرنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم سازشیوں کا ٹولہ ہے اور عمران خان اس ٹولے کا مقابلہ کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کرم کی نشست ہارگئے، عوام کی جانب سے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ معلوم ہے، جو قرضہ ان لوگوں نے لیا وہ عمران خان واپس کررہے ہیں اور اب تک 10 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا جاچکا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، لوٹ مار کرنے والوں کو واپس نہیں لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت ٹریک پر آگئی ہے، دنیا بھر میں معیشت کورونا کی وجہ سے سکڑ رہی ہے، جب کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے، اور پی ڈی ایم اسے بریک لگانا چاہتی ہے، ملک میں صاف ستھری سیاست آئی تو یہ ناکام ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 919702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش