0
Saturday 6 Mar 2021 12:40

سندھ میں جی ڈی اے امیدوار کی شکست، پی ٹی آئی ذمہ دار قرار

سندھ میں جی ڈی اے امیدوار کی شکست، پی ٹی آئی ذمہ دار قرار
اسلام ٹائمز۔ سندھ ميں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار کی شکست پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے اس ناکامی کا ذمہ دار تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کو ٹھہرا دیا۔ جی ڈی اے نے وزيراعظم عمران خان کے نام خط ميں 7 ارکان کے نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی میں کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کریں۔ سندھ کے اپوزيشن اتحاد ميں شامل جی ڈے اے سينيٹ اليکشن ميں اپنے اميدوار صدر الدين راشدی کی شکست پر خاموش بيٹھنے پر تيار نظر نہیں آرہی ہے۔ اس حوالے سے جی ڈی اے کے شہريار مہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ايم کيو ايم نے جی ڈی اے کی مدد سے 4 نشستيں جيتيں، لیکن صدر الدين راشدی کو ووٹ نہیں دیے گئے۔

وزيراعظم کو لکھے گئے جی ڈی اے کے خط ميں ان 7 ارکان کے نام درج ہیں، جنہيں صدر الدين راشدی کو ووٹ دينا تھا، ان ارکان ميں بلال غفار، رابستان خان، شبير قريشی، عمر عماری، عباس جعفری، ديوان سچل اور کريم بخش گبول شامل ہيں۔ جی ڈی اے کا وفد ايم کيو ايم ارکان کے پاس بھی پہنچا اور اپنے تحفظات کا اظہار کيا۔ وفد کا مؤقف تھا جی ڈی اے کے پاس ايک نشست بھی نہ آنا ناانصافی ہے، تاہم ايم کيو ايم نے اپنی صفائی ديتے ہوئے کہا کہ سينيٹ اليکشن ميں ايم کيو ايم کا کوئی رکن نہيں ٹوٹا، اس لئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان جی ڈی اے کی شکست کی ذمہ دار نہيں ہے۔
خبر کا کوڈ : 919965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش