0
Monday 8 Mar 2021 00:04
شکتوئی میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان، پولیس اور قبائل کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا

دوتانی قبائل مورچہ زن، پولیس کانوائے پہ فائرنگ، گرفتاریوں کا سلسلہ شروع
جنوبی وزیرستان، پولیس اور قبائل کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں پولیس اور قبائل کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور مورچہ زن دوتانی قبائل نے پولیس کے قافلے پہ فائرنگ کی ہے، گرچہ فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے مگر توئے خلہ میں حالات نہایت کشیدہ ہیں اور پولیس کی نفری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے طابق کارکنٹرہ کے علاقے میں قبائل کے مابین زمین کے ملکیتی تنازعہ پہ کئی دنوں سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا اور دونوں قبائل کے مابین مسلح جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ انتظامیہ اور قبائلی مشران کی کوششوں سے قبائل کو جنگ بندی پہ آمادہ کیا گیا تھا۔ تاہم یہ جنگ بندی پائیدار ثابت نہ ہو سکی اور قبائل نے نہ صرف اس متنازعہ زمین پہ دوبارہ قبضے کی کوشش کی بلکہ فائرنگ بھی کی۔ اس خونی تصادم کو روکنے کیلئے جب پولیس نے کارروائی شروع کی تو قبائل نے پولیس فورس کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے مل کر توئے خلہ میں آپریشن کا آغاز کر دیا۔

سکاؤٹس اور پولیس فورس نے درجنوں قبائلیوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سب ڈویژن وانا سے تمام چیک پوسٹوں پہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ مذکورہ قبائل کے مشران کی بلاتاخیر گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق زمین کے قبضے کو لیکر دو قبائل کے مابین جاری تنازعہ پولیس اور قبائل کے مابین تنازعہ میں تبدیل ہو رہا ہے اور اگر اس کو درست طریقے سے حل نہ کیا گیا تو یہ مسئلہ بارود کے ڈھیر میں چنگاری ثابت ہو گا۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں شکتوئی کے علاقے میں فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شکتوئی کے علاقے لنڈے گاؤں میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ مرنے والوں میں مولوی محبوب اور میر سلام شامل ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 920221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش