0
Monday 8 Mar 2021 23:59

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم خواتین کے موقع پر ''حجاب واک''

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم خواتین کے موقع پر
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام یوم خواتین کے موقع پر واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ضلعی صدر شازیہ شیر افضل نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین معاشرے کا آدھا حصہ ہیں، میڈیا اور حکومتی سطح پر معاشرے کا آدھا حصہ نظرانداز کیا جا رہا ہے، اسلام میں عورت کے اخراجات کی ذمہ داری شوہر، باپ، بھائی، رشتہ دار معاشرے سمیت ریاست پر مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کا انتظام چلانے والی خواتین بھی ورکنگ ویمن ہیں، اسلام نے عورت کو حقوق اور وراثت میں حصہ دیا گیا ہے، اسلام نے عورت کو تعلیم حاصل کرنے کا مکمل حق دیا ہے، آج جماعت اسلامی کی خواتین اس بات کا عزم کرتی ہیں کہ عورت کو اس کے اصل حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، عورت کو اس کا حق نبی کی تعلیمات کے مطابق دیا جائے، اسلام نے عورت کو معاشی، تعلیمی، معاشرتی سمیت تمام حقوق دیئے ہیں۔

موجودہ دور میں عورت کے حقیقی مسائل اجاگر کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے خواتین کے حقوق کیلئے چارٹر پیش کیا ہے، جس میں معاشرے میں استحکام خاندان، طلاق کی شرح میں اضافے، عورت پر ہونے والے مظالم، خواتین کی فکری اور گھریلو تربیت کرنا، ملک بھر میں دعوت کے فروغ، قدرتی آفات میں بھرپور مدد، فلاح کا نیٹ ورک کا کام، دین پر عمل نہ کرنے کے باعث مسائل، خواتین کے معاشی و سماجی مسائل کم کرنے، نوجوان بچیوں، تعلیم، صحت اور صحافت سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے مختلف نکات شامل ہیں۔ کچھ شعبوں میں خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہے اور کچھ شعبوں میں مردوں کی کارکردگی خواتین سے بہتر ہے، واک میں ممبر مرکزی شوری رفعیہ فاطمہ، نائب صوبہ پنجاب شازیہ شیر افضل، صدور ٹاونز سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 920421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش