0
Tuesday 9 Mar 2021 14:39

کراچی، وکیل کے بھیس میں گاڑیاں چوری کرنیوالا ملزم 9ویں بار گرفتار

کراچی، وکیل کے بھیس میں گاڑیاں چوری کرنیوالا ملزم 9ویں بار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں سے وکیل بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم کو 9ویں بار گرفتار کرلیا، ملزم وکیل کے بھیس میں شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتا تھا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی گلشن اقبال کے علاقے میں کی گئی۔ ملزم چوری کی گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ایوب ماضی میں بھی 8 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم چوری کی واردات کے دوران وکیل کے یونیفارم میں گاڑیاں چوری کرتا تھا، تاکہ کسی کو شک نہ ہو، ملزم سے چوری شدہ ٹویوٹا کرولا گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس نے جیل میں ہی ایل ایل بی پاس کیا تھا، ڈگری مکمل کرنے کیلئے بھی ملزم گاڑیاں چوری کرتا تھا۔ ملزم نے سال 2009ء سے گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں کا آغاز کیا۔ ملزم ٹویوٹا کرولا گاڑی کو مہران گاڑی کی چابی سے کھول لیتا تھا۔ ملزم چوری کی گاڑیاں بلوچستان میں حاجی نام کے خریدار کو فروخت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش