0
Tuesday 16 Mar 2021 22:38

نواز شریف کو واپس بلانے کا کسی کو حق نہیں، مریم نواز

نواز شریف کو واپس بلانے کا کسی کو حق نہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب سے سخت اور لمبی جیل میاں نواز شریف نے کاٹی ہے، نواز شریف ابھی صحت یاب نہیں ہوئے، کسی کو انہیں بلانے کا حق نہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے استعفوں کے فیصلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب تک پیپلز پارٹی واپس آکر جواب نہیں دیتی، قیاس آرائی نہیں کرسکتی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس بلانا ان کی زندگی قاتلوں کے حوالے کرنا ہوگا، انہیں بلا کر ان کی زندگی خطرے میں نہیں دال سکتے، ملک کو نواز شریف کی صلاحیتوں اور بصیرت کی ضرورت ہے۔

نائب صدر نون لیگ کا کہنا تھا کہ ہمیں زندہ لیڈرز چاہئیں، ماضی میں جو لیڈرز ہم گنوا چکے ہیں، ان کا ازالہ نہیں ہوسکتا، میں مسلم لیگ اور نواز شریف کی نمائندہ ہوں، جس کو بات کرنی ہے، مجھ سے بات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب خود انگلینڈ میں ہیں لیکن ان کی پارٹی فعال ترین پارٹی ہے، پوری جماعت ان کی قیادت میں لڑ رہی ہے، پی ڈی ایم آپ کے سامنے اور عملاً بھی نظر آرہی ہے، حکومت ختم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 921913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش