0
Thursday 18 Mar 2021 15:01

آغا خان اسپتال میں سرکاری “کورونا ویکسین‘‘ پیسے لیکر لگانے کا انکشاف

آغا خان اسپتال میں سرکاری “کورونا ویکسین‘‘ پیسے لیکر لگانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں معمر افراد کو عالمی وبا سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے مفت ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، ایسے میں کراچی کے معروف نجی اسپتال آغا خان میں کورونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مہیا کردہ سرکاری کورونا ویکسین پر کراچے کے معروف نجی اسپتال آغا خان کی اجارہ داری سامنے آئی ہے، جہاں کورونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لئے جا رہے ہیں۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آغا خان اسپتال کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں اسپتال انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ اسپتال آنے والے معمر شخص کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کے چارجز تین ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

آغا خان اسپتال کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھر میں ایک سے زائد مریض ہونے پر دو ہزار روپے فی کس لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آغا خان اسپتال نے آج سے ویکسینیشن مرکز پر بغیر اپوائنٹمنٹ آنے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے ڈاؤ اوجھا کیمپس میں چوبیس گھنٹے ویکسینیشن کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے، یہ سہولت سینئر سٹیزن اور ساٹھ سال کی عمر سے زائد افراد کیلئے ہے۔ ترجمان ڈاؤ اوجھا کیمپس کے مطابق شہری 1166 پر رجسٹریشن لازمی کرائیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے واک ان ویکسینیشن سہولت گزشتہ روز سے شروع کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 922192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش