0
Thursday 18 Mar 2021 23:40

کرم، بریگیڈئیر نجف عباس کا قبائلی عمائدین کے وفد کے ہمراہ بالشخیل کا دورہ

کرم، بریگیڈئیر نجف عباس کا قبائلی عمائدین کے وفد کے ہمراہ بالشخیل کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور بریگیڈیئر نجف عباس نے عمائدین کے ایک وفد کے ہمراہ بالشخیل شاملات کا دورہ کیا، جہاں پر بالش خیل مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں یہ طے کیا گیا کہ بالیشخیل کے مسئلے کو بغیر کسی تاخیر کے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈی سی کرم آفاق وزیر، کمانڈنٹ کرم ملیشاء کرنل جمیل الرحمان، کرنل جاوید الیاس، کرنل اسماعیل، سید ولی میاں، انجمن حسینیہ و تحریک حسینی کے رہنماء بھی موجود تھے، بالشخیل کے مشرانوں نے کمیشن کے ذریعے زمین کی حدود کے تعین و پیمائش کرنے کے بعد اس مسئلہ کو جرگے کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر بریگیڈیئر نجف عباس، ڈی سی کرم آفاق وزیر و کمانڈنٹ کرم ملیشاء کرنل جمیل الرحمان نے بالش خیل عمائدین کے مشران کو یقین دہانی کرائی کہ مسئلہ بالشخیل کو جرگے کے ذریعے جلد از جلد حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے اور اب کے بعد جرگہ تسلسل سے جاری رہیگا، یاد رہے کہ ضلع کرم کے اس دیرینہ مسئلے کا حل یقینی امن کی ضمانت ہے۔
خبر کا کوڈ : 922276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش