0
Friday 19 Mar 2021 15:01

کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم قابل تشویش ہے، شیریں رحمان

کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم قابل تشویش ہے، شیریں رحمان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر سندھ اسمبلی کے دو ارکان کو معطل کرنے کا حکم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا تعلق اسمبلی ارکان سے جوڑنے پر افسوس ہوا، کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم قابل تشویش ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم کے حلقے میں ایسے واقعات ہونے پر ان کو معطل کرنے کا حکم ہوگا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے تقدس کا خیال کیا جائے، کوئی نہیں چاہتا حلقے میں ایسے واقعات ہوں، عدالت فریال تالپور کے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر سندھ اسمبلی کے دو ارکان کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے متعلق تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ منتخب نمائندے کتوں کے کاٹنے کے کیسز پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ کتوں کے کاٹنے کی خبریں آئے روز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ منتخب نمائندے اپنی ذمہ داری پر پورا نہیں اتر رہے۔ معطلی کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھیجی جائے گی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایم پی اے رتوڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل  کی جائے اور الیکشن کمیشن دونوں ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔
خبر کا کوڈ : 922357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش