0
Monday 22 Mar 2021 11:16

کورونا کی تیسری لہر، مزید 3600 سے زائد افراد وبا میں مبتلا

کورونا کی تیسری لہر، مزید 3600 سے زائد افراد وبا میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 498 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 538 ہے جبکہ کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 922802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش