0
Tuesday 23 Mar 2021 14:07

ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، عمران خان

ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی جانب سے وضع کیے گئے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940ء ایک تاریخی موقع تھا، برصغیر کے مسلمانوں نے خود کو ہندوتوا ذہنیت کے جبر اور غلامی کے شکنجوں سے آزاد کرنے کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان رہنماؤں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔
خبر کا کوڈ : 922998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش