0
Tuesday 23 Mar 2021 21:07

ووٹ کو بے توقیر کیا گیا تو ‏ملک تقسیم ہوگیا، احسن اقبال

ووٹ کو بے توقیر کیا گیا تو ‏ملک تقسیم ہوگیا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ طے ہوچکا ہے، ہمیں ایسی چیزوں کو وجہ تنازعہ نہیں بنانا چاہیے، جس نے بھی پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا قوم ‏انھیں معاف نہیں کرے گی، ذاتیات پر جانے اور بیان بازی سے پرہیز کریں گے ہم آصف زرداری اور بلاول کے ‏بیانات کا جواب نہیں دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی ‏کرنے آئے، 23 مارچ کو ایک خواب کی قراردادپاس کی گئی، مسلمانوں نے اپنی جدوجہد سے قلیل ‏عرصے میں ملک حاصل کیا پاکستان میں 22 کروڑ کے لوگوں کا ووٹ محفوظ نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بنگلا دیش آج فخر سے کہہ رہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ‏بنگلادیش اس لیے آگے نکلا کہ وہاں ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا گیا ہمارے ہاں آج بھی بیلٹ پربلٹ ‏بھاری ہے، ملک کو ترقی دینی ہے تو بلٹ پر بیلٹ کو بھاری کرنا پڑے گا ووٹ کو بے توقیر کیا گیا تو ‏ملک تقسیم ہوگیا۔ نون لیگی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے فیصلہ ہوا تھا امید ہے ‏پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کا احترام کرے گی، لیکن جس نے بھی پی ڈی ایم کو نقصان ‏پہنچایا، قوم انھیں معاف نہیں کرے گی، ملک میں آئین اور ووٹ کا احترام ہونا چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 923072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش