0
Tuesday 23 Mar 2021 23:35

ملتان، مولانا زاہد حسین قریشی ایم ڈبلیو ایم غوث آباد یونٹ کے سیکرٹری جنرل منتخب 

ملتان، مولانا زاہد حسین قریشی ایم ڈبلیو ایم غوث آباد یونٹ کے سیکرٹری جنرل منتخب 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، ملتان کے علاقے غوث آباد میں نیا یونٹ قائم، مولانا زاہد حسین قریشی نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق غوث آباد یونٹ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال اور ممبر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی محمد رضا مومن کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سردار مرید حسین خان، سید شکیل عباس، قمر عباس، مظاہر حسین، رضا عباس، ذیشان بھٹہ، اسد عباس شاہ، اسماعیل شاہ، افضال شاہ، ماسٹر بشیر حسین، ندیم شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر اکثریت رائے سے مولانا زاہد حسین قریشی کو نیا یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی سیال نے حلف لیا۔ مہر سخاوت علی نے کہا کہ یوم پاکستان وطن عزیز کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ 23مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی اور اسی دن پاکستان کے حصول کے لئے تحریک کا آغاز کیا گیا، پاکستانی قوم نے یہ ثابت کردیا کہ جب وہ فیصلہ کرلے تو پھر منزل حاصل کرکے ہی دم لیتی ہے۔ یوم پاکستان کی قرارداد کی وجہ سے7سال بعد ایک نیا ملک پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آیا۔ الحمداللہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 923093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش