0
Tuesday 16 Aug 2011 18:05

تحریک آزادی قدس پاکستان کا رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ’’یوم القدس‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان

تحریک آزادی قدس پاکستان کا رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ’’یوم القدس‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان
لاہور:اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی قدس پاکستان نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ’’یوم القدس‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک آزادی قدس کے چیئرمین احمد رضا خان نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ امت مسلمہ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اس دن کو رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی رہ نے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور صہیونی ریاست اسرائیل سے اظہار برات کیلئے مخصوص کرنے کا حکم دیا تھا۔ احمد رضا خان نے کہا کہ ہم اس دن آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام برآمد ہونے والے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اگر باہمی وحدت کا مظاہرہ کرے تو امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مسلمانوں اور بالخصوص عربوں کی مشکلات کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ احمد رضا خان نے عرب حکمرانوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب دنیا میں کوئی صالح قیادت آگے آ جائے تو فلسطین ایک دن میں آزاد ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب دنیا پر نظر دوڑائی جائے تو صرف لبنان میں سید حسن نصراللہ ہی نظر آتے ہیں جو عربوں کو مشکلات اور امریکی غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے عرب حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ سنی کے حصار سے نکل کر پوری مسلم امہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے تو عربوں سمیت مسلم امہ کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ احمد رضا خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ اصل میں اسلام کے خلاف امریکی محاذ ہے جس میں وہ اپنی چالاکی سے مسلم حکومتوں کو ہی مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی یوم القدس کی تمام تقریبات بھرپور اندازمیں منعقد کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 92337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش