1
0
Monday 8 Aug 2011 13:36

رمضان المبارک کا آخری ہفتہ یوم القدس کے طور پر منایا جائیگا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

رمضان المبارک کا آخری ہفتہ یوم القدس کے طور پر منایا جائیگا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی  جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے رمضان المبارک کا آخری ہفتہ یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں 10 اگست کو مرکزی آل پارٹیز کانفرنس کراچی کے مقامی ہوٹل میں، 12 اگست کو بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں نیشنل کلب، 11  اگست کو حیدرآباد، 16  اگست کو کوئٹہ میں کانفرنس منعقد ہو گی جبکہ 19  اگست کو سیمینار منعقد ہونگے۔ اس بات کا اعلان اتوار کو کراچی پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما مظفر ہاشمی، مولانا صادق رضا تقوی، صابر کربلائی، قاضی نورانی اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں رکن پارلیمنٹ برطانیہ جارج گیلوے، امریکا سے ڈاکٹر پال لارو ای، بیروت سے ڈاکٹر مسعود ابو محفوظ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جبکہ سید منور حسن، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، شرجیل میمن، راجہ ظفرالحق، مشاہد حسین سید، حمید گل، شاہی سید، اقبال حیدر، عباس جعفری، عباس کمیلی، شاہد غوری اور دیگر خطاب کرینگے۔
 فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقدہ سیمینارز اور کانفرنسز میں انڈیا سے مہمان خصوصی فیروز مٹھی بور والا (ممبر انٹرنیشنل کمیٹی برائے گلوبل مارچ یروشلم) خصوصی شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن نے اپنے تمام تر پروگرامز کا عنوان ”دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے“ رکھا ہے کیونکہ اسرائیل صرف فلسطین کا نہیں بلکہ مسلم امہ اور پاکستان کا بھی دشمن ہے، اس لئے مسلم امہ کو متحد ہو کر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نبردآزما ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ذرائع ابلاغ، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور پاکستان کے ہر اس ادارے سے جو فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے درد دل رکھتا ہو، سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ماہ مبارک رمضان جو کہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اپنی دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کا دن ”یوم القدس“ کے طور پر منائیں اور امت کے اتحاد میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 90239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
کیا کبھی کویی یوم کشمیر بھی منایے گا
اور کویی کشمیر فاونڈیشن بھی بن سکتا ہے ؟؟؟
ہماری پیشکش