0
Thursday 1 Apr 2021 22:05

حکومت غریبوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان کرے، ثروت اعجاز قادری

حکومت غریبوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان کرے، لاک ڈاؤن کے تیسر ے مرحلے اور اعلان کے بعد مزید غربت بڑھے گی، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے، تو غریب کو خوراک میں ریلیف دینا اور بھی زیادہ ضروری ہے، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں کہ معاشی طور پر غریب مفلوج نہ ہو، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی کا براہ راست عوام کو فائدہ پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کیلئے عوام دوست پالیسیاں مرتب دینا ہونگی، آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانا ضروری ہے، بیرونی قرضوں سے اجتناب کرتے ہوئے ملکی وسائل پر انحصار کرکے آگے بڑھا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت الفاظ کے گورکھ دھندے سے نہیں بلکہ عملی طور پر مہنگائی پر قابو پائے، عوام پہلے ہی بار بار بجلی، گیس، پانی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان حال ہیں، حکومت آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف دعوؤں سے کام نہ چلائے بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے، مہنگائی و بے روزگاری ختم ہوگی تو معیشت کو استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرنے کیلئے کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 924691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش