0
Thursday 8 Apr 2021 22:36

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے 835 نئے کیسز

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے 835 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے اور یہاں جمعرات کو اس وائرس کی وجہ سے مزید 835 افراد انفیکشن میں مبتلاء ہوگئے۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 135662 ہوگئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 555 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 280 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 349 کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا رہا جہاں 74، ضلع بڈگام میں 24، پلوامہ میں 8، کپوارہ میں 31، اننت ناگ میں 22 بانڈی پورہ میں 18، گاندربل میں 7، کولگام میں 13 اور شوپیان ضلع میں 3 کورونا کیس سامنے آئے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلع میں 148 نئے کیس سامنے آگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش