0
Thursday 8 Apr 2021 23:11
آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے پانچویں جائزہ رپورٹ جاری

حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی یقین دہانی

حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 24 مارچ کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے یقین دہانی کرائی، جس کے بعد پہلے مرحلے میں بجلی کی قیمیت میں ایک روپیہ 95 پیسے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں  بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید ایک روپیہ 63 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔ رپورٹ میں سال 2021ء میں معاشی ترقی کی شرح محض 1.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم اگلے سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد اور 2024 میں معاشی شرح نمو 5 فی صد ہوسکتی ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد اور 2022ء میں 8 فیصد تک ہوسکتی ہے، گذشتہ مالی سال میں محصولات کی شرح معیشت میں 0.5 فیصد بڑھی۔ جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی کا نظام تاحال بہت پیچیدہ ہے، جسے آسان اور سہل بنانے کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کریں گے۔ جائزہ رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی یقین دہائی کرائی گئی ہے، جس کے لیے پارلیمنٹ سے بروقت قانون سازی کرائی جائے گی۔ جبکہ ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بروقت عمل درآمد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 926102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش