0
Monday 12 Apr 2021 22:01

قرآن کریم سے متعلق عرضی سپریم کورٹ سے خارج، وسیم رضوی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

قرآن کریم سے متعلق عرضی سپریم کورٹ سے خارج، وسیم رضوی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے پیر کے روز قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ کورٹ نے درخواست گزار پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ وسیم رضوی نام کے ایک شرپسند نے ایک پی آئی ایل دائر کرکے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن شریف کی 26 آیات کو ہٹا دیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق جسٹس فالی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ ایک چھوٹی نچلے سطح کی درخواست ہے۔

وسیم رضوی کی درخواست کے بعد گذشتہ دنوں ایک اسلامی کانفرنس میں وسیم رضوی کو اسلام سے خارج قرار دیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی قبرستان میں دفن نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی علمائے کرام شامل ہوئے تھے۔ وسیم رضوی کے بھائی نے بھی ویڈیو جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ وسیم سے ان کے کنبے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ وسیم رضوری پر بہت سارے بدعنوانی کے معاملے درج ہیں اور وہ بھارت میں مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے مسلسل بیانات دیتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش