0
Tuesday 13 Apr 2021 02:01

ملک میں نئی مردم شماری کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصل سبزواری

ملک میں نئی مردم شماری کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کرانے کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اصولی مؤقف کو وفاق کی سطح پر منظور کرلیا گیا، نئی مردم شماری کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 2017ء کی مردم شماری کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان سپریم کورٹ گئی، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے نکات میں پہلا نکتہ مردم شماری کا تھا، نئی مردم شماری کا فوری اعلان ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ نئی مردم شماری کے نتائج آئندہ الیکشن سے پہلے آنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ ہونا یہ چاہیئے تھا کہ 2017ء کی مردم شماری قبول کئے بغیر نئی مردم شماری ہوتی لیکن ہمیں خوشی ہے کہ نئی مردم شماری کا اعلان ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 926845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش