0
Wednesday 14 Apr 2021 22:26

ایرانی کرونا ویکسین کے حصول کیلئے دو یورپی ملکوں سمیت پانچ ممالک کے رابطے

ایرانی کرونا ویکسین کے حصول کیلئے دو یورپی ملکوں سمیت پانچ ممالک کے رابطے
اسلام ٹائمز۔ ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان کیانوش جہانپور نے بتایا ہے کہ دو یورپی ملکوں سمیت دنیا کے پانچ ملکوں نے ایرانی کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے رابطے کیے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیداواری گنجائش میں اضافے کی کوشش جاری ہے اور ہم بہت جلد کورونا کی دوکروڑ ڈوز ماہانہ تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ تین مختلف اقسام کی کرونا ویکسینز انسانی ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہیں۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیرصحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم میں اندرون ملک تیار کی جانے والی ویکسین کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ نائب وزیرصحت قاسم جان بابائی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کے ذریعے ملک گیر ویکسینیشن مہم موسم بہار کے آخر میں شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ویکسین کی تیاری کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کورونا ویکسین کے حصول کی کوششیں بھی جاری رہے گی۔ ایران کے نائـب وزیر صحت نے کہا کہ ایران کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کے نتیجے میں موسم بہار تک توقع ہے کہ کورونا کی روک تھام کے حوالے سے صورتحال کافی حد تک بہتر ہوجائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 927236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش