0
Thursday 15 Apr 2021 10:48

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 لاکھ نئے معاملے، 1038 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 لاکھ نئے معاملے، 1038 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200739 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی ہے۔ اس دوران 93528 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12429564 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1471877 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے۔

بھارت میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 19050 سے بڑھ کر 613635 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں مزید 39624 مریض صحتمند ہوئے، جن کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2905721 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید 278 مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58804 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش