0
Friday 16 Apr 2021 18:21

غزہ پر اسرائیل کا جنگی جہازوں اور توپ خانہ سے حملہ

غزہ پر اسرائیل کا جنگی جہازوں اور توپ خانہ سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں نے غزہ کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے توپ خانے یونٹ نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے مشرقی حصے میں واقع "جحر الدیک" کے ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے صلاح الدین میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے اڈے پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ حملے جمعرات کی رات اسرائیلی بستیوں پر فائر کیے گئے راکٹ کے جواب میں کیا۔
خبر کا کوڈ : 927536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش