0
Monday 19 Apr 2021 09:20

ایم پی اے زہرا نقوی نے خمس کی ادائیگی کیلئے نیا محکمہ بنانے کا مطالبہ کر دیا

ایم پی اے زہرا نقوی نے خمس کی ادائیگی کیلئے نیا محکمہ بنانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے خمس کی ادائیگی کیلئے نیا محکمہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سادات کو خمس کی ادائیگی کیلئے نیا محکمہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ ریاستی معدنیات پر سادات کا حق ہے، ان معدنیات کا شرعی شرح کے مطابق سادات کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ فاطمی سادات اس رقم سے اپنا گزارہ کر سکیں۔ سیدہ زہرا نقوی نے قرارداد میں کہا ہے کہ سادات پر صدقہ حرام ہے، جبکہ سادات کا اسلام میں بہت مقام ہے، سادات کی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ لہذا سادات کے مسائل کے حل کیلئے الگ سے محکمہ قائم کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش