0
Thursday 22 Apr 2021 22:33

مرحوم جنرل حجازی اسلامی مزاحمت کے حامی اور پشت پناہ تھے، سید حسن نصراللہ

مرحوم جنرل حجازی اسلامی مزاحمت کے حامی اور پشت پناہ تھے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی  مرحوم کی گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جنرل حجازی اسلامی مزاحمت کے بہترین حامی اور پشت پناہ تھے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی کئی برسوں تک لبنان میں خدمات انجام دیتے رہے اور اسلامی مزاحمت کے مخلص اور سچے حامی اور پشت پناہ تھے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی پسندیدہ اخلاق اور اچھی صفات سے آراستہ تھے، اسلامی مزاحمت کو ایسے بااخلاق کمانڈروں کی بہت ضرورت ہے اور ہمیں ایسے مخلص کمانڈروں پر فخر بھی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں مرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر رہبم معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت اور تسلیت پیش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 928704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش