0
Friday 23 Apr 2021 21:57

بلتستان یونیورسٹی میں ہونیوالے انتخابات غیر قانونی، غیر شفاف ہیں، سینئر فیکلٹی ممبرز

بلتستان یونیورسٹی میں ہونیوالے انتخابات غیر قانونی، غیر شفاف ہیں، سینئر فیکلٹی ممبرز
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے درجن سے زائد سینئر فیکلٹی ممبرز نے یونیورسٹی کے اعلیٰ فورم پر ہونے والے انتخابات کو غیر قانونی اور غیر شفاف قرار دیا۔ چار مرحلوں پر ہونے والے انتخابات شفافیت پر مبنی نہیں تھے، انتظامیہ نے اثر انداز ہونے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، تمام تر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد سینئر فیکلٹی ممبرز نے فیصلہ کیا کہ چونکہ مذکورہ انتخابات شفاف طریقے سے منعقد نہیں کئے جا رہے لہٰذا متفقہ طور پر ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اب تک چار مرحلے کے انتخابات ہو چکے ہیں جبکہ پانچویں مرحلہ کا انتخاب 26 اپریل کو ہونا ہے۔ مذکورہ فیکلٹی نے بتایا کہ یونیورسٹی کی سینٹ، وائس چانسلر اور رجسٹرار کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا گیا تھا کہ یونیورسٹی کے اعلیٰ فورم کے لئے ہونے والے انتخابات مداخلت کی نذر ہو سکتے ہیں۔

لیکن وائس چانسلر سمیت دیگر ذمہ داران نے ہمارے مطالبے کو خاطر  میں نہیں لایا۔ اسی دوران سینئر فیکلٹی ممبرز نے وائس چانسلر سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی اور اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ بجائے اس کے کہ موصوف ہمارے اعتراض کو سنتے، نامناسب رویہ کا اظہار کرکے اپنے دفتر سے چل دیئے۔ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبرز نے اس بات کی وضاحت کی کہ اب تک جن نتائج  کا اعلان کیا گیا ہے وہ مکمل طور پر یکطرفہ اور غیر شفافیت پر مبنی ہیں۔ مقابلہ ہمیشہ دو پارٹیوں کے درمیان ہوتا ہے جبکہ یہاں تو ون مین شو کی حیثیت سے ایک ہی جماعت ووٹ بھی کاسٹ کر رہی ہے اور کامیابی کا بھی دعویٰ کر رہی ہے۔ اس قسم کے غیر شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے ممبران کی نمائندگی یونیورسٹی کے اعلیٰ فورم میں قابل قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 928860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش