0
Monday 26 Apr 2021 11:26

بھارت 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں، شاہ محمود

بھارت 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  بھارت 5 اگست 2019ء کے فیصلوں پر نظرثانی کرے تو پاکستان حل طلب تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان معاملے پر سیاسی سمجھوتہ نہ ہوا تو وہاں دوبارہ سے خانہ جنگی ہوسکتی ہے لہٰذا افغان طالبان کو امن عمل سے جوڑے رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے، دوحہ میں شروع امن عمل استنبول کانفرنس کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019کے فیصلوں پر نظرثانی کرے تو پاکستان حل طلب تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے، ہم جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے لیے خودکشی ہو گی اس لیے پاکستان اور بھارت کو بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کا دونوں اطراف سے خیر مقدم کیا گیا، سیز فائر پر بھارتی رہنماوں نے عزم کا اعادہ کیا تو ہم نے اور کشمیریوں نے خیرمقدم کیا، بھارتی اقدام سے کشیدگی میں کمی آئی جس کا دونوں جانب خیر مقدم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش