0
Monday 26 Apr 2021 22:47

وزیراعلٰی بلوچستان نے روزنامہ آزادی کے رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیراعلٰی بلوچستان نے روزنامہ آزادی کے رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قتل کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے ایک صحافی کے سفاکانہ قتل کی مذمت اور واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیراعلٰی نے کوئٹہ شہر میں گزشتہ روز روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، جس میں مذکورہ صحافی شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایسی لاقانونیت کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان کی حکومت قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 929384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش