0
Wednesday 28 Apr 2021 11:35

کورونا سے 2.61 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب، مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ

کورونا سے 2.61 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب، مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.60 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ 2.61 لاکھ سے زائد افراد نے اس وباء کو شکست دی، جبکہ تقریباََ 3300 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2556182 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک ملک میں 14 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 367 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 360960 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس دوران 261162 مریض صحتیاب بھی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 2978709 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 3293 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 201187 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 82.33 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.12 فیصد رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش