0
Friday 19 Aug 2011 22:07

صوابی پولیس اور اشتہاریوں میں مقابلہ، مبینہ اشتہاری جاں بحق، دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا

صوابی پولیس اور اشتہاریوں میں مقابلہ، مبینہ اشتہاری جاں بحق، دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا
صوابی:اسلام ٹائمز۔ نارنجی ضلع صوابی میں ڈی پی او صوابی کی قیادت میں پولیس پارٹی اور مجرمان اشتہاری کے مابین ایک گھنٹہ کے فائرنگ کے تبادلے کے دوران خطرناک مجرم اشتہاری جاں بحق جبکہ دو کو زندہ گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اعجاز خان نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ صوابی کے علاقہ نارنجی میں مجرم اشتہاری اقبال ولد اداش خان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کے علاوہ ڈی ایس پی پیر شہاب خان، ایس ایچ او ز کالو خان اظہار شاہ خان اور پولیس چوکی انچارج مسلم شاہ خان نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ موضع امان کوت میں حجرہ میر جاول شاہ پر چھاپہ مارا جہاں مجرمان اشتہاری نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اس دوران پولیس نے بھی فائرنگ شروع کردی ایک گھنٹے تک جاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران مجرم اشتہاری اقبال جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فائل سید ولد فرید سید جس نے اپنے باپ کو بھی قتل کیا تھا اور فرمان ولد جمال سکنہ نو گرام کو  گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے مقتول کے قبضہ سے دو عدد دستی بم، ایک عدد کلاشنکوف، چار عدد میگزین اور بنڈل ویر جبکہ ملزم فائل سید سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ پانچ کارتوس اور ملزم فرمان سے ایک عدد پستول بمعہ پانچ عدد کارتوس برآمد کی۔
ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ مجرم اشتہاری اقبال کالو خان اور رستم پولیس کو قتل، اقدام قتل، اغواء، ڈکیتی، رہزنی، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقہ بھر میں دہشت کا ایک علامت تھا مقتول نے ایک مکان پر قبضہ بھی کر رکھا تھا جہاں حال ہی میں پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چوکی قائم کردی گئی تھی اس کے بعد ان کو ٹھکانہ نہیں مل رہا تھا ان کی موجودگی سے علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور وارداتوں کے بعد جرائم پیشہ لوگ ان کے پاس مقیم ہوتے تھے جہاں وہ ان لوگوں سے پناہ دینے کے عوض بھتہ وصول کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 93014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش