0
Sunday 2 May 2021 00:28

کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوت ڈالنے کی اجازت نہیں ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی

کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوت ڈالنے کی اجازت نہیں ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں پروگرام اپنے روایتی انداز میں منعقد ہوں گے، کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوت ڈالنے کی اجازت نہیں ہے، حکومت اور سیکیورٹی ادارے مجالس اور جلوسوں مین سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کرے، حساس مقامات پر جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کیے جائیں تاکہ کسی کو شرپسندی کا موقع ہی نہ ملے، اُنہوں نے عزداروں، بانیان مجالس و جلوس سے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی بھی اپیل کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ماتمی جلوس اپنے اپنے مقررہ راستوں پر نکلیں گے، ملت تشیع ایک ذمہ دار قوم ہے اور ہم نے کرونا کی لہر میں اپنی ذمہ داری کا احسان کرنا ہے، اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس بانیان مجالس و جلوس سے تعاون کرے اور سیکیورٹی کے بروقت انتظامات کیے جائیں، آج ملتان کے علمائے کرام،بانیان مجالس اور جلوس مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 930242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش