0
Sunday 2 May 2021 09:29

کمشنر لاہور کا یوم علیؑ کے جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

کمشنر لاہور کا یوم علیؑ کے جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ اندرون لاہور اور شہر کے مختلف علاقوں کا فلیگ مارچ جبکہ یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے برآمد ہونیوالے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ فلیگ مارچ کی صورت میں لاہور پولیس کے مختلف یونٹس، پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوانوں پر مشتمل قافلہ اندرون شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں سے گزرا، اس کے بعد مال روڈ، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ، شنگھائی پل سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر نے کہا کہ یوم علیؑ کے جلوس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اور جلوس کے بانیاں سے بھی کہا ہے کہ ایس او پیز کو لازمی فالو کریں۔
 
کمشنر اور سی سی پی او لاہور نے مارکیٹوں میں لاک ڈاون ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے بالاخر کورونا کے وجود کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس کی آگاہی مہم اور محنت کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور پچانوے فیصد شہریوں نے حفاظتی ماسک پہننا شروع کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا اپنوں اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حفاظتی ماسک کا استعمال خوش آئند ہے، کیونکہ انفیکشن ریٹ کم ہوا۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ آگاہی دینے سے کورونا وباء کے خطرات کم ہوئے جبکہ مقدمات درج کروانا آخری حل ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مارکیٹوں، بازاروں اور پبلک مقامات پر فلیگ مارچ اور پیدل گشت سے لوگوں میں شعور اجاگر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 930272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش