0
Friday 7 May 2021 13:31

پی آئی اے کی پاکستان سے بحرین کیلئے پروازیں بحال

پی آئی اے کی پاکستان سے بحرین کیلئے پروازیں بحال
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر  پاکستان سے بحرین کے لیے بند پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے بحرین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جا رہی ہے، پہلی پرواز پی کے 189 آج لاہور سے 156 مسافروں کو لے کر بحرین روانہ ہوئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جمعہ کو لاہور سے اور اتوار کو اسلام آباد سے بحرین کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 931247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش