0
Saturday 20 Aug 2011 01:00

آرمی چیف کا دورہ کرم ایجنسی خوش آئند ہے، یوتھ آف پاراچنار

آرمی چیف کا دورہ کرم ایجنسی خوش آئند ہے، یوتھ آف پاراچنار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ یوتھ آف پاراچنار کے چیئرمین علی شاہ کاظمی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ٹل پاراچنار روڈ کی بندش کی وجہ سے وہاں کے طالب علم اور عوام کی زندگیاں اجیرن بنی ہوئی ہیں، مگر ایسے حالات میں آرمی چیف آف پاکستان کا کرم ایجنسی کا دورہ اور وہاں کی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے پاراچنار کے لوگوں میں ایک خوشی اور امید کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاک آرمی ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کا اعلان کرے تو یہ ایک خوش آئند عمل ہوگا اور پاراچنار کے عوام بھرپور ساتھ دیں گے۔ چیئرمین یوتھ آف پاراچنار نے حکومت کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی کہ کرم ایجنسی میں جو آپریشن کیا جا رہا تھا وہ ٹل پاراچنار روڈ سے 30 کلومیٹر دور کوہ سفید کی طرف تھا جس سے ٹل پاراچنار روڈ محفوظ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وسطی کرم کی طرح لوئر کرم، بگن، چارخیل اوچھٹ مندوری اور اس طرح دیگر علاقے جس میں دہشت گرد طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں، آپریشن کر کے ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنائیں اور ساتھ ہی انہی علاقوں میں مری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں جس کا وعدہ کور کمانڈر نے کئی دفعہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 93133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش