0
Saturday 6 Aug 2011 15:07

یوتھ آف پاراچنار کا رمضان المبارک کے احترام میں مشروط طور پر اپنا احتجاجی کیمپ عیدالفظر تک ختم کرنے کا اعلان

یوتھ آف پاراچنار کا رمضان المبارک کے احترام میں مشروط طور پر اپنا احتجاجی کیمپ عیدالفظر تک ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ یوتھ آف پاراچنار نے اسلام آباد میں قائم اپنا احتجاجی کیمپ رمضان المبارک کے احترام میں عیدالفظر تک مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے دن سے ایک بار پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے یوتھ آف پاراچنار کے عہدیداروں قلندر بنگش، شبیر ساجدی، روح اللہ بنگش اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ تپتی ہوئی دھوپ ہو یا شدید بارش، سخت ترین موسم میں یوتھ آف پاراچنار نے مسلسل چار ماہ تک نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے رکھا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے 20 سے زیادہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کر کے منظم طریقے سے اپنے مسائل اور مطالبات حکام کے سامنے پیش کئے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چار ماہ تک مسلسل احتجاج کے باوجود ایک دو مطالبات کے علاوہ اکثر مطالبات کی طرف حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی، جو کہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ متاسفانہ سول سوسائٹی، میڈیا اور عدلیہ کی اس سلسلے میں مجرمانہ خاموشی بھی نہایت قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کے احترام میں اسلام آباد میں قائم اپنا احتجاجی کیمپ عیدالفظر تک مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، لیکن اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو عیدالفطر کے دن سے دوبارہ احتجاج ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 89724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش