0
Saturday 8 May 2021 05:08

عالمی یوم القدس، کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ، شہدائے القدس کوئٹہ کو خراج عقیدت

عالمی یوم القدس، کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ، شہدائے القدس کوئٹہ کو خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، بزرگ عالم دین امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان آج مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس منا رہے ہیں، قدس کے وارث دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب اور جعلی ریاست ہے جسے دنیا کے غیرت مند مسلمان اور اقوام عالم تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ عرب حکمران اگر بیت المقدس اور قبلہ اول کا سودا کرتے ہوئے امت مسلمہ سے خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں تو یہ ان ممالک کے عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ غیر منتخب غیر جمہوری اور ناجائز حکمرانوں کا فیصلہ ہے جو اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل آج تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر ہے جبکہ آزادی کے بیت المقدس کے لئے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ دنیا بھر کے غیرت مند مسلمان قربانی دے رہے ہیں، کوئٹہ کے عظیم شہدا جنہوں نے یوم القدس کے موقع پر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور حقیقی مسئلہ ہے، 70سال سے فلسطینی عوام نے مسلسل استقامت اور قربانیوں سے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہوا ہے، امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس منایا گیا ہے۔ علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتے، اس مشکل صورتحال میں ظالموں کے شکنجے میں پھنسے مظلوموں کی حمایت کے لئے اپنا شرعی وظیفہ سمجھ کر انجام دیں، اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش