0
Tuesday 11 May 2021 12:01

غزہ پر اسرائیلی بمباری، سلامتی کونسل اب تک بیان جاری نہ کرسکی

غزہ پر اسرائیلی بمباری، سلامتی کونسل اب تک بیان جاری نہ کرسکی
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی جانب سے جوابی راکٹ باری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال بیان جاری نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب  امریکا کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ باری کی مذمت کی گئی ہے تاہم 20 فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے اور سینکڑوں کو زخمی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کشیدگی ختم ہونی چاہیے اور نسلوں سے آباد فلسطینیوں کو شیخ جراح سے نہیں نکالا جانا چاہیے۔ ادھر سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی بمباری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی، نمازیوں کےخلاف وحشیانہ کارروائی قابل مذمت ہے، عالمی برادری اسرائیلی قبضے کو روکے۔
خبر کا کوڈ : 931975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش