0
Tuesday 11 May 2021 21:50

وادی کشمیر میں کورونا کے 4352 نئے کیسز، 65 ہلاک

وادی کشمیر میں کورونا کے 4352 نئے کیسز، 65 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4352 کیسز سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق اس عرصہ کے دوران مہلک وائرس میں مبتلاء 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے 2644 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 1708 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ گذشتہ شام سے جو 65 افراد جاں بحق ہوگئے اُن میں 41 افراد کی موت صوبہ جموں میں جبکہ 24 کی موت وادی کشمیر میں ہوئی۔ جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو کورونا کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کے حق میں کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ آج سہ پہر اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹس کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایسے سینئر شہریوں کو عمر بھر کی خصوصی پنشن فراہم کی جائے گی جنہوں نے اپنے خاندان کے واحد کمانے والے رکن کوویڈ 19 کی وجہ سے کھویا ہو۔ ایل جی نے کہا کہ جن بچوں نے اپنے والدین کورونا کی وجہ سے کھوئے ہوں انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 932093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش