0
Thursday 13 May 2021 22:56

گوجرانوالہ میں کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، 5 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیر آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے عید گاہ کے باہر بیٹھے بھیک مانگنے والوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق طیب نامی نوجوان اپنی فیملی کو لاہور سے لے کر وزیرآباد آرہا تھا، کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوگئی اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد عید گاہ کے باہر جمع بھکاریوں اور نمازیوں کو کچلتی ہوئی دور جاکر رک گئی۔

پولیس نے ڈرائیور طیب اور اس کے ساتھی شرجیل کو حراست میں لے لیا ہے، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش