0
Sunday 16 May 2021 21:35

ہمارا ہدف ہے آنے والے دنوں میں 31 لاکھ افراد کو ویکسین لگائیں، مرتضیٰ وہاب

ہمارا ہدف ہے آنے والے دنوں میں 31 لاکھ افراد کو ویکسین لگائیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عید کے 3 دن میں 31 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ دہلی کالونی کے جمعیت سودگران اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم ویکسین کی سپلائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈاکٹر کہتا ہے کہ ویکسین لگانا ضروری ہے، ہمیں کورونا کی جنگ جیتنی ہے تو اس تاثر کو دور کرنا کہ ویکسین نقصان دہ ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ جمعیت سودگران اسپتال کا شکرگزار ہیں جنھوں نے اس مشن کا ساتھ دیا، دہلی کالونی کے علاقے میں سینٹر سے تمام ملحقہ آبادی کو فائدہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اسپتالوں کے بعد اب کمیونٹی سینٹر میں ویکسین لگانے کا کام شروع کیا، احتیاط اور ویکسین، کورونا جیسی موذی وبا سے نمٹنے کا یہی واحد راستہ ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ آسٹرازینیکا ویکسین اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کو لگائی گئی، عید کی 3 دن کی چھٹیوں میں 31 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ آنے والے دنوں میں 31 لاکھ افراد کو ویکسین لگائیں، اس عزم کے ساتھ ہم ماسک پہنیں گے اور ویکسین لگائیں گے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سائنوفام کو روکا گیا تاکہ جن کو پہلا ڈوز لگا دوسرا بھی لگایا جائے، آسٹرازینیکا اور سائنو فارم وافر مقدار میں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس کو سائینو فام ویکسین لگائی گئی، اُسے دوسرا ڈوز بھی دیں گے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت طبی ماہرین کی تجویز کردہ ویکسین منگوائی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سمندری طوفان آرہا ہے، صوبائی حکومت حفاظتی انتظامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ ساتھ دے، باتیں نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 932876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش